Official Web

ابوظبی ٹی 10 کرکٹ لیگ قلندرز ٹائٹل کی دوڑ سے باہر

ابوظبی (سپورٹس ڈیسک): ابوظبی ٹی 10 لیگ کرکٹ کے ایلیمنیٹر میں ٹیم ابوظبی نے قلندرز کو ٹائٹل کی دوڑ سے باہر کردیا۔ٹی 10 لیگ کرکٹ کے ایلیمنیٹر میں ٹیم ابوظبی نے قلندرز کو 6 وکٹ سے مات دے دی، ناکام سائیڈ نے 7 وکٹ پر 83 رنز بنائے، شاہد آفریدی 16 بالز پر 24 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، سہیل اختر 17 اور شرجیل خان12 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔میزبان الیون نے ہدف تک رسائی میں 4 پلیئرز کا نقصان برداشت کیا، بین ڈکٹ نے 27 رنز ناٹ آوٹ بنائے، کرس گیل 15 اور جوئے کلارک 22 رنز بناکر میدان بدر ہوئے،سہیل تنویر کوئی وکٹ نہیں لے پائے۔ قلندرز ہفتے کو تیسری پوزیشن کا میچ کھیلیں گے۔دوسری جانب دہلی بلز نے ناردرن واریئرز کو5 وکٹ سے ہرا کر فائنل کیلیے کوالیفائی کر لیا۔