Official Web

اپوزیشن کا سینیٹ انتخابات پر واویلا مچانا سمجھ سے بالاتر ہے , شبلی فراز

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ اپوزیشن کا سینیٹ انتخابات میں شفافیت کو یقینی بنانے کے اقدام پر واویلا مچانا سمجھ سے بالاتر ہے – سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ا پنے ایک پیغام میں وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات نے کہا کہ انتخابات میں شفافیت جمہوریت کی مضبوطی ہی، اپوزیشن کا سینیٹ انتخابات میں شفافیت کو یقینی بنانے کے اقدام پر واویلا مچانا سمجھ سے بالاتر ہے – شبلی فراز نے کہا کہ اوپن بیلٹ کی مخالفت کر کے اپوزیشن نے واضح کردیا کہ یہ سیاست میں پیسے کی سیاست ختم نہیں کرنا چاہتے –