Official Web

یوٹرن پوری دنیا میں وزیراعظم کی پہچان بن گیا ہے , سراج الحق

ردان (مانیٹرنگ ڈیسک) امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ یوٹرن پوری دنیا میں وزیراعظم کی پہچان بن گیا ہے – بڑ ے عہدوں پر چھوٹے لوگ بیٹھیہیں جنہوں نے پاکستان کاکباڑا کر دیا – پی ٹی آئی کی حکومت دو ڈھائی برسوں میں ہر شعبہ میں خراب پرفارمنس دیکر اتنی بری طرح ایکسپوز ہوئی کہ اب وزیراعظم کے الفاظ ان کا ساتھ دینا چھوڑ گئے ہیں – ان کی سابقہ حکمرانوں پر گند ڈالنے کی گردان اتنی مضبوط ہے کہ اگر انہیں پانچ سال اور بھی مل جائیں تب بھی وہ یہی مشق دہرائیں گے – پی ٹی آئی نے نیا پاکستان بناتے بناتے پرانا پاکستان گرا دیاہے – اب نہ پرانا پاکستان رہا اور نہ ہی نیا بن سکا – ملک میں ناکامیوں کا تسلسل ہے – پہلی حکومتوں میں بھی ملک کی حالت بد تھی لیکن اب بدتر ہے – پی ڈی ایم والوں سے بھی پوچھنا چاہتا ہوں آپ کا کیا ایجنڈا ہے – پی پی ، ن لیگ نے بھی ملک پر سالہا سال حکومت کی بتائیں عوام کے لیے کیا کیاî پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم میں فرق کرنا دانشمندی نہیں – اسمبلی میں ماوأں بہنوں کے سامنے گالیاں بکنے والوں کواڈیالہ جیل بھیجنا چاہیے – پاکستان کو امریکی ساہوکاروں سے نجات دلانے کا وقت آگیا – جماعت اسلامی عوام کی طاقت سے اس خواب کی جلد تعبیر کرے گی – ان خیالات کا اظہار انہوں نے مردان میں ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہو ئے کیا – اہم مقررین اور شرکا میں امیر جماعت اسلامی کے پی کے سینیٹر مشتاق احمد خان، مولانا عبدالاکبر چترالی ایم این اے ، مرکزی سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف ، سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی کے پی کے عبدالواسع اور ضلعی امیر غلام رسول شامل تھے – امیر جماعت نے اس موقع پر لوگوں سے عہد لیا کہ وہ پرامن جدوجہد کے ذریعے ملک کو اسلامی جمہوری فلاحی مملکت بنانے اور پاکستان کے وسائل پر قابض ظالم اشرافیہ سے جان چھڑانے کے لیے جماعت اسلامی کی جاری تحریک کا بھرپور ساتھ دیں گے –