Official Web

بھارت افغانستان میں پاکستان کیخلاف سازش کر رہا ،معید یوسف

اسلام آباد (آن لائن) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے قومی سلامتی معید یوسف نے کہا ہے کہ ہماری جامع سیکیورٹی پالیسی ہے جس کا ہدف انسانی سلامتی اور فلاح ہے ، بھارت افغانستان میں پاکستان کے خلاف سازش کر رہا ہی، پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے – ترکی کی انادولو نیوز ایجنسی کو دئیے گئے خصوصی انٹرویو میں معاون خصوصی معید یوسف نے کہا پاکستان بین الاقوامی قانون پر یقین رکھتا ہے اور اس کی پاسداری کرتا ہے – اقوام متحدہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر پر کیا ہوا وعدہ پورا کرے – کشمیری اقوام متحدہ کے کئے گئے فیصلوں پر عمل نہ ہونے پر مایوس ہیں