Official Web

چین امید کرتا ہے کہ متعلقہ فریقین کووڈ-۱۹ وائرس کی ابتدا کے معاملے پر مثبت ، سائنسی اور تعاون پر مبنی رویہ اپنائیں گے، چینی وزارت خارج

پانچ فروری  کو چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ ون بین نے پریس کانفرنس میں اس امید کا اظہار کیا کہ مختلف فریقین کورونا وائرس کیابتدا کے بارے میں ایک مثبت ، سائنسی اورتعاون پر مبنی رویہ اپناتے ہوئے ڈبلیو ایچ او کےماہرین کو متعلقہ تحقیق کی دعوت دیں گے۔
اطلاعات  کے مطابق، عالمی ادارہ صحت کےماہرین نے چین کے شہر وو ہان میں مختلف مقامات کا دورہ کیا۔ اس حوالے سے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے وانگ ون بین نے کہا کہ وائرس کی ابتدا ایک سائنسی مسئلہ ہے اور یہ متعدد ممالک کے بہت سےعلاقوں سے متعلق ہے۔ عالمی سائنس دانوں کو  تعاون کے ذریعے کام کرنا چاہیے۔ چین کا رویہ ہمیشہ آزاد اور شفاف رہا ہے اور  وائرس کی ابتدا کے معاملے پرچین نے عالمی ادارہ صحت کے ساتھ قریبیرابطے اور تعاون کو برقرار رکھا ہے۔ وانگ ونبین نے نشاندہی کی کہ  عالمی ماہرین کا دورہِ چین،دنیا بھر میں وائرس کی ابتدا سے متعلق تحقیقاتکا ایک حصہ ہے۔ ہمیں امید ہے کہ متعلقہ ممالک چین کی طرح، وائرس کی ابتدا پر تحقیق کے لیے عالمی ادارہ صحت کے ماہرین کو دعوت دیں گے اور عالمی طور پر انسداد وبا کے لیے اپنیاپنی خدمات سرانجام دیں گے  ۔

%d bloggers like this: