Official Web

چین سرمائی کھیلوں میں بہترین عالمی کھلاڑیوں کے استقبال کے لیے تیار ہے :تھامس باک

بیجنگ سرمائی اولمکپس کے آغاز میں ایک سال رہ گیا ہے ۔ اس حوالے سے ۴ فروری کو بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کے صدر تھامس باک نےچائنا میڈیا گروپ کے سربراہ شین ہائی شیوں کےنام ایک تہنیتی خط بھیجا اور چائنا میڈیا گروپکے تمام اہلکاروں کے لیے نیک تمناؤں کااظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ بلاشبہ کووڈ۱۹ کے باعث  کافی چیلنجز سامنے آئے ،لیکن ہم اعتمادسے کہہ سکتے ہیں کہ چین ، سرمائی کھیلوں میں بہترین عالمی کھلاڑیوں کے استقبال کے لیے تیار ہے۔ 
تھامس باک نے  حا ل ہی میں شی جن پھنگکے ساتھ  اپنی ٹیلی فونک بات چیت کا تذکرہکرتے ہوئے  کہا کہ دونوں اس پرمتفق ہیں کہاولمپک گیمز کا احترام ازحد ضروری ہے اور انہیں کسی بھی طرح کے سیاسی تنازعات سے بالاتر ہونا چاہیئے۔ 
ان کا کہنا تھا کہ عالمی برادری نے اولمپک گیمزکے لیے بھرپور تعاون کیا ہے جس سے ہمارےاعتماد میں اضافہ ہوا ہے اور ہمیں یقین ہے کہہم اس اتحاد سے مزید طاقتور ہو جائیں گے۔

%d bloggers like this: