Official Web

فضل الرحمان اب کبھی راولپنڈی کا نام نہیں لیں گے , شیخ رشید

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر )وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان اب کبھی راولپنڈی کا نام نہیں لیں گے – تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم اتحاد کی جانب سے 26 مارچ کو اسلام آباد کی جانب سے حکومت مخالف مارچ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے – اس تمام معاملے پر وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی جانب سے ردعمل دیا گیا ہے – وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کچھ دنوں میں راولپنڈی کا نام بھول جائیں گی، وہ اب کبھی راولپنڈی کا نام نہیں لیں گے – شیخ رشید احمد کہتے ہیں کہ پی ڈی ایم کے مارچ سے حکومت کو کوئی فرق نہیں پڑے گا – پی ڈی ایم والے اسلام آباد کا چکر لگا کر واپس لوٹ جائیں گی، عمران خان اپنے 5 سال پورے کرے گا – ان کا مزید کہنا ہے کہ پی ڈی ایم لانگ مارچ اور تحریک عدم اعتماد سے آگے نہیں جائے گی – ہم جمہوریت کو مزید مضبوط کریں گی،میں خواہش رکھتا ہوں کہ مولانا فضل الرحمان خیبرپختونخواہ ، بلوچستان میں سینیٹ کے الیکشن میں حصہ لیں ، تاکہ جمہوریت مضبوط ہو، اگر مولانا فضل الرحمان خود سینیٹ الیکشن میں حصہ لیں گے تو میرا خیال ہے کہ ان کے غصے میں کمی آئے گی ،جو لوگ یہ سمجھتے ہیں تحریکوں سے حکومتیں چلی جاتی ہیں ، کچھ کمی آبھی چکی ہے – کوئی اگر یہ سمجھتا ہے کہ تحریکوں سے حکومتیں چلی جاتی ہیں تو ہم 126 دن دھرنا دیا لیکن حکومت نہیں گئی، آج معیشت سنبھلی ہی، مالی خسارہ ، اسٹاک ایکسچینج بہتر ہوئی، اشیا کی قیمتیں کم ہوئی ہیں ، اس میں سمجھتا ہوں کہ اپوزیشن عقل کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑیں گی، کیونکہ حکومت کو تین سال ہوگئے چوتھے سال بعد انتخابی سرگرمیاں شروع ہوجاتی تھیں – انہوں نے کہا کہ آج جو لوگ سمجھتے ہیں استعفے دیں گے