Official Web

فروری دنیا بھر کے کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا ثبوت ہے , شبلی فراز 5

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک )وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ 5 فروری دنیا بھر کے کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا ثبوت ہے – جمعہ کو اسلام آباد میں یوم یکجہتی کشمیر پر لوک ورثہ میں فوٹوگوافی اور پینٹنگ کی نمائش کے موقع پر میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ 5 فروری شہید کشمیریوں اور ان کی قربانیوں کی یاد میں منایا جاتا ہے – بھارت نے اپنے غاصبانہ طرز عمل سے انسانی حقوق کو پامال کیا ہی، ہندوستان نے کشمیریوں کی قانونی حیثیت کو ختم کیا ہے – شبلی فراز کاکہنا تھا کہ کشمیری بھارت کے خلاف سراپا احتجاج ہیں کشمیریوں کی آزادی کی جنگ تک پا کستان کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہے اور سا تھ رہیگا