Official Web

مقبوضہ کشمیر کے انسانی المیے کے خاتمے کا وقت آگیا، آرمی چیف

راولپنڈی ( مانیٹرنگ ڈیسک) سربراہ افواج پاکستان جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ کشمیری عوام بدترین ظلم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی برداشت کر رہے ہیں، ان کی جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہیں ، وقت آ گیا ہے کہ انسانی المیے کو ختم کیاجائے – پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ کشمیری عوام قابض بھارتی فوج کے لاک ڈاون کا سامنا کر رہے ہیں ، مسئلہ کشمیرکو کشمیری عوام کی خواہشات اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہوناچاہیے – آرمی چیف کشمیر سے متعلق پاکستان کی غیر مشروط حمایت کا وقتا فوقتا اظہار کرتے رہتے ہیں