Official Web

حکومت کو کشمیریوں کے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا کوئی حق حاصل نہیں ہے , پی ڈی ایم

مظفر آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر محترمہ مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ جب زخم کشمیریوں کے جسم پر لگتے ہیں تو وہ زخم کشمیریوں کے جسم پر نہیں بلکہ ہمارے دلوں پر لگتے ہیں – سیز فائر لائن کے دوسری طرف مقبوضہ کشمیر کے عوام کو سلام (باقی صفحہ7بقیہ نمبر51) پیش کرتی ہوں – کشمیریوں کی قربانی کی داستانیں کشمیر میں پھیلے ہوئے قبرستان سنا رہے ہیں – پوری مسئلہ کشمیر پر ایک ہے – میں یقین دلاتی ہوں کہ پاکستان کا بچہ بچہ مسئلہ کشمیر یکجان ہے – پاکستان کی ہر بیٹی ، ہر بیٹا اور ہر جوان کشمیرآزادہونے تک کشمیریوں کے ساتھ رہیں گے – راجہ محمد فاروق حیدرخان کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں کہ انہوں نے روایت بدلتے ہوئے جماعت اور لیڈر کے ساتھ وفاداری کا نیا ریکارڈ قائم کیا’فاروق حیدرخان زندہ باد‘ – مجھے کشمیریوں کی محبت یاد ہے – چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور کشمیر کے عوام کا تین نسلوں کا ساتھ ہے ، شہید ذوالفقار علی بھٹو نے کہا تھا کہ کشمیر کی آزادی کیلئے ہم ہزار سال جنگ لڑینگے – شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے کہاتھا کہ جہاں کشمیریوں کا پسینہ گرے گا وہاں ہمارا خون گرے گا – اس ملک کی بدقسمی ہے کہ ہم پر نالائق نااہل اور ناجائز کٹھ پتلی کو مسلط کیا گیا ہے ، سلیکٹڈ حکومت پاکستان میں راج کررہی ہے – جہاں ماضی کے وزرائے اعظم نے کشمیر کی آواز پوری دنیا میں پہنچائی اور تاریخی بیان دیے وہاں آج ایک کٹھ پتلی بیٹھا ہیپی ڈی ایم کے سربراہ اور امیر جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ناجائز اورنااہل حکومت کو کشمیریوں کے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا کوئی حق حاصل نہیں ہے – آج پاکستان میں کشمیر کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا دن منایا جارہا ہے اور پی ڈی ایم کی قیادت یکجہتی کا مظاہرہ کرنے کے لیے مظفر آباد میں موجود ہے – ہر کشمیری پاکستان کے ساتھ ہی، اس کا دل اور جذبات پاکستان سے وابستہ ہیں اورجو لوگ کشمیریوں کو پاکستان سے الگ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں آنے والی تاریخ انہیں معاف نہیں کرے گی – عمران خان اور اس کی لابی کشمیر کی تقسیم کا سوچ رہی ہی، اسی سوچ کی بنیاد پر آج مودی نے موقع پا کر کہ پاکستان کی طرف سے کوئی ردعمل نہیں آئے گا تو کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کردی – کشمیر جنت نظیر ہے جنت کبھی کافر کو نہ ملی ہے نہ ملے گی – جب پاکستان میں منتخب حکومت تھی تو کسی کو ہمت نہیں ہو ئی کہ مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کا خاتمہ کر سکے –