Official Web

کشمیر کے تمام بہن بھائیوں سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں ، شیری رحمان

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے یوم یکجہتی کشمیر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کشمیر کے تمام بہن بھائیوں سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں – انہوں نے کہا کہ 1990 میں پہلی بار شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے سرکاری سطح پر یہ دن منانے کا اعلان کیا،آج شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی وجہ سے دنیا بھر میں پاکستانی یوم یکجہتی کشمیر منا رہے ہیں – انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کشمیر کا کیس ہر فورم پر لڑی ہے اور لڑتی رہے گی – شیری رحمان نے کہا کہ کشمیر ایک سال 6 ماہ سے جیل بنا ہوا ہی، کشمیری بہن بھائی لاک ڈائون، کرفیو اور مارشل لا کا سامنا کر رہے ہیں – انہوں نے کہا کہ عالمی برادری نے کشمیر میں ایک آزاد اور منصفانہ رائے شماری کا وعدہ کیا تھا جبکہ عالمی برادری اپنے وعدے سے منہ موڑ چکی ہے – انہوں نے کہا کہ عالمی دنیا کشمیریوں سے یکجہتی کا اظہار نہیں کر سکتی تو مظالم کا نوٹس لی،حکومت کشمیر کا کیس اقوام متحدہ اور دیگر عالمی فورمز پر اٹھائے – انہوں نے کہا کہ بیانات اور تقریروں سے کشمیر کا مقدمہ نہیں لڑا جا سکتا، موجودہ حکومت علمی طور پر کشمیر کا مقدمہ لڑے –