Official Web

” کشتی پروں سے بھی ڈوب سکتی ہے، ہلکی چیز سے گاڑی کا دھرا بھی ٹوٹ سکتا ہے” انسداد بدعنوانی اور پاکیزہ سیاست_شی جن پھنگ کے اقوال

اقوال

” کشتی پروں  سے بھی  ڈوب سکتی ہے، ہلکی چیز سے گاڑی کا دھرا بھی ٹوٹ سکتا ہے”۔یہ قول چین کے مورخ سی ما چھیان کی شاہکار کتاب "تاریخی ریکارڈز”سے لیا گیا ہے۔اٹھارہ جون دو ہزار تیرہ کو چینی رہنما شی جن پھنگ نے چینی کمیونسٹ پارٹی کے ایک اجلاس سے خطاب میں اس قول کا حوالہ دیا۔شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ آئینے کے سامنے کھڑے ہوکر اچھی طرح اپنا جائزہ لینے کی عادت ڈالنی چاہیئے، تاکہ چھوٹی چھوٹی غلطیوں سے بھی اجتناب کیاجا سکے کیونکہ ” کشتی پروں  سے بھی  ڈوب سکتی ہے، ہلکی چیز سے گاڑی کا دھرا بھی ٹوٹ سکتا ہے”۔

” کشتی پروں  سے بھی  ڈوب سکتی ہے، ہلکی چیز سے گاڑی کا دھرا بھی ٹوٹ سکتا ہے”۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ، اگرچہ پروں کا وزن انتہائی کم ہوتاہے،لیکن زیادہ پر لادنے  سے بھی کشتی ڈوب سکتی  ہے اور اگرچہ کوئی چیز  بہت ہلکی ہو ،پھر بھی زیادہلاد نے سے گاڑی کا دھرا ٹوٹ سکتا ہے۔چینی ثقافت میں یہ جملہ اکثر استعارہ کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے کہ چھوٹی چھوٹی غلطیوں کو جاری رکھنے سے بھی سنگین نقصان ہوسکتا ہے۔

بدعنوانی کے خلاف جناب شی جن پھنگ نے اس قول کا حوالہ اس لیے دیا کہ چینی کمیونسٹ پارٹی کے تمام ممبران اورتمام سرکاری اہلکاروں کو ہر وقت احتیاط سے عمل کرنا چاہیئے،چھوٹی سے چھوٹیبدعنوانی کا بھی ارتکاب نہیں کرنا چاہیئے  ، اپنی کمیوں اور خامیوں کی بروقت اصلاح کرنی چاہیئے تاکہ ناقابل تلافی  نقصان سے بچا جاسکے۔

%d bloggers like this: