Official Web

سی جی ٹی این کا آف کام کی طرف سے برطانیہ میں سی جی ٹی این کے نشریاتی لائنس کو منسوخ کرنے پر مایوسی اور مخالفت کا اظہار

چائنا گلوبل ٹیلی ویژن نیٹ ورک نے آف کام کی طرف سےبرطانیہ میں سی جی ٹی این  کے نشریاتی لائنس کو منسوخ کرنے اورلائنس کو منتقل کرنے کی درخواست قبول نہ کرنے پر  مایوسی اورشدید مخالفت کا اظہار کیاہے۔

سی جی ٹی این نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سی جی ٹی این ایکبین الاقوامی میڈیا ادارہ ہے جو اپنی  پیشہ وارانہ امتیاز کیلئے عالمیشہرت رکھتاہے۔ اور چین اور دنیا کو  متنوع اور کثیر  نقطہ نظر  سےجاننے میں دنیا بھراور برطانیہ کے ناظرین کیلئے مثبت کردار اداکررہاہے۔

بیان میں کہا گیا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ سی جی ٹی این کی نشریاتبرطانیہ کے ناظرین کے لیے مفیدہیں، ہم ہر ملک کے مقامی  قانوناور ضابطوں کا احترام کرتے ہیں اور دنیا کے ناظرین کو متوازناورمتنوع انداز میں خبریں پہنچاتے ہیں، ہم اعتماد، تعاون، رابطوںاور افہام و تفہیم میں اضافے کیلئے اپنی خدمات سرانجام دیتے رہیںگے۔

%d bloggers like this: