Official Web

قوم آج کشمیریوں کے ساتھ اپنی یکجہتی کے عزم کا اعادہ کرے گی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین پارلیمانی کشمیر کمیٹی شہریار خان آفریدی اور وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور نے کہا ہے کہ بھارت کشمیر میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کر کے ڈیموگرافک دہشتگردی کا مرتکب ہو رہا ہے ، قوم آج کشمیریوں کے ساتھ اپنی یکجہتی کے عزم کا ایک بار پھر اعادہ کرے گی – کشمیر کمیٹی کے گزشتہ10 سالوں میں 28اجلاس اور 64پریس ریلیزیں جاری ہوئیں یہ اس کی کل کارکردگی تھی – مولانا فضل الرحمن نے سول سوسائٹی ، نوجوانوں ، اکیڈمیا سے کوئی بات چیت نہیں کی – جمعرات کو پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر علی آمین گنڈا پور نے کہا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام کشمیری عوام سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں ، مقبوضہ کشمیر کی ڈیموگرافی تبدیل کرنے کی بھارتی سازشیں انتہائی قابل مذمت ہیں ، مقبوضہ کشمیر میں سترا لاکھ غیر ریاستی باشندوں کو کشمیر کا ڈومیسائل دیا گیا ہے ، اقوامِ متحدہ بھارت کی سازشوں کا فوری نوٹس لے – انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر سے متعلق اپنی قراردادوں پر عملدرآمد ممکن بنائی،وزیراعظم عمران خان نے کشمیریوں کے وکیل اور سفیر کے طور پر مسئلہ کشمیر کو بھرپور انداز میں اجاگر کیا ہی،

%d bloggers like this: