Official Web

خیبر پختونخوا اور پنجاب میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات ہوں گے , الیکشن کمیشن

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)الیکشن کمیشن نے پنجاب، خیبر پختونخواہ اور کنٹونمنٹ بورڈز میں بلدیاتی الیکشن کی تاریخ دے دی، خیبر پختونخوا اور پنجاب میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات ہوں گی،تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے پنجاب، خیبر پختونخواہ اور کنٹونمنٹ بورڈز میں بلدیاتی الیکشن کی تاریخ کے حوالے سے سپریم کورٹ میں جواب جمع کرا دیا،الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوامیں مرحلہ وار انتخابات ہوں گی، پہلے مرحلے میں 8اپریل کو بلدیاتی انتخابات ہوں گے اور دوسرے مرحلے میں 29 مئی کو انتخابات ہوں گے جبکہ پہلے مرحلے کا 12فروری اور دوسرے مرحلے کا 25 مارچ کو اعلان ہوگا،الیکشن کمیشن نے پنجاب میں 3مراحل میں انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا ہی، جواب میں کہا گیا ہے کہ پنجاب میں پہلے مرحلے میں 20 جون ، دوسرے مرحلے میں 16جولائی اورتیسرے مرحلے میں 8 اگست کو بلدیاتی انتخابات ہوں گی،الیکشن کمیشن کی جانب سے جواب میں کہا گیا ہے کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا اعلان بھی مرحلہ وار کیا جائے گا جبکہ کنٹونمنٹ بورڈز میں بلدیاتی انتخابات 8اپریل اور 29 مئی کو ہوں گی،جواب میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کی ہدایت کی روشنی میں الیکشن کمیشن کے 2اجلاس ہوئی، چاروں صوبوں ، اسلام آباد ،کنٹونمنٹ میں بلدیاتی انتخابات زیرغورآئی، دونوں اجلاس کے منٹس بھی عدالت میں جمع کروا دیے ہیں ،الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ سندھ ،بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کا معاملہ 11 فروری تک ملتوی ہے –

%d bloggers like this: