Official Web

پی ڈی ایم کا حکومت کے خلاف منہگائی مارچ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں نے سینیٹ کا الیکشن مل کر لڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے – یہ فیصلہ پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی (باقی صفحہ7بقیہ نمبر40) زیر صدارت منعقدہ سربراہی اجلاس میں کیا گیا – مولانا فضل الرحمان نے لانگ مارچ سے متعلق اپنی تجاویز پیش کردی ہیں – مولانا فضل الرحمان نے لانگ مارچ کو دھرنے میں تبدیل کرنے کی تجویز دی ہے – پی ڈی ایم کے سربراہ نے کہا کہ لانگ مارچ کے تمام شرکا 15 مارچ کو اسلام آباد میں اکٹھے ہوں – 15 مارچ کو اسلام آباد پہنچ کر لانگ مارچ دھرنے میں تبدیل کردیا جائے – سربراہی اجلاس میں یہ تجویز بھی پیش ہوئی کہ دھرنا رمضان المبارک سے ایک دن قبل ختم کیا جائے – اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے ذریعے ایک دوسرے سے تعاوَن کریں گی – پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں تجویز دی گئی کہ پی ڈی ایم کا حکومت کے خلاف لانگ مارچ کو مہنگائی مارچ کا نام دیا جائے – – مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا سربراہ اجلاس ہوا – ن لیگ کی مریم نواز، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، امیر حیدر ہوتی، آفتاب شیرپاوأ، محمود خان اچکزئی اور دیگر رہنما شریک ہوئے – پی ڈی ایم نے حکومت کے خلاف لانگ مارچ کو منہگائی مارچ کا نام دینے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ منہگائی مارچ کی تاریخ سے متعلق مشاورت جاری ہے – مریم نواز نے کہا کہ استعفے یا تحریک عدم اعتماد سے متعلق پی ڈی ایم فیصلہ کرے گی،حکومت کے ایم این ایز اورایم پی ایزان کا ساتھ چھوڑنے کو تیار ہیں ، جس پر حکومت کو شو آف ہینڈ یاد آ گیا – مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حکمران جماعت کے ممبران کا اپنی پارٹی پر اعتماد نہیں رہا ہی، چیئرمین سینیٹ کے لیے ہارس ٹریڈنگ کے وقت اوپن بیلٹنگ کیوں یاد نہیں آئیî