Official Web

کشمیر سمیت خطے کے عوام دیرپا امن کا حق رکھتے ہیں , آرمی چیف

لاہور (ویب ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ کشمیر سمیت خطے کے عوام دیرپا امن کا حق رکھتے ہیں – پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے لاہور گریڑن کا دورہ کیا – کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل محمد عبد العزیز نے آرمی چیف کا استقبال کیا – آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے پیشہ ورانہ امور، داخلی اور خارجی صورتحال پر اظہار خیال کیا اور گریڑن کے افسران سے خطاب کیا جبکہ خطے میں دیرپا امن سے متعلق پاکستانی وڑن پر روشنی ڈالی – آرمی چیف نے مشرقی سرحد اور کشمیر کی صورتحال پر بھی بات کی – اس موقع پر آرمی چیف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر سمیت خطے کے عوام دیرپا امن کا حق رکھتے ہیں – کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق کشمیر کے حل کے لیے پر عزم ہیں – تنازع کشمیر کا حل کشمیریوں کے امنگوں کے مطابق ضروری ہے – جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ ہائبرڈ جنگ کے چیلنجز میں مزید چوکنا اور تیار رہنے کی ضرورت ہے – یاد رہے کہ دو روز قبل پی اے ایف اکیڈمی اصغر خان میں خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا تھا کہ ہماری امن کی خواہش کوکمزوری نہ سمجھاجائی، مسلح افواج ہر طرح کیخطرات سینمٹنیکی صلاحیت رکھتی ہیں – آئی ایس پی آر کے مطابق پی اے ایف اکیڈمی اصغرخان میں مختلف کورسز کی گریجویشن تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ تھے – آرمی چیف نے پاس آوأٹ کیڈٹس کومبارکباد دی – اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان امن پسندملک ہی، پاکستان نے علاقائی اورعالمی امن کیلئے بے پناہ قربانیاں دی ہیں ، ہم امن بقائے باہمی اورباہمی احترام پرکاربندہیں ، وقت ہے ہرطرف امن کیلئے ہاتھ آگے بڑھائیں – آرمی چیف نیواضح کیا کہ پاکستان اوربھارت دیرینہ تنازع کشمیر کو حل کریں ، تنازع کشمیر کو کشمیری عوام کی امنگوں کیمطابق حل کیاجاناچاہیی، تنازع کشمیرکاحل انسانی المیے کومنطقی انجام تک پہنچانیکاباعث بنیگا،یہ ہرجانب امن کاہاتھ بڑھانیکاوقت ہے