Official Web

احتساب کا ادارہ خود احتساب کا شکار ، شاہد خاقان عباسی

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن ) کے مرکزی رہنما و سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ احتساب کا ادارہ خود احتساب کا شکار ہی، ایک تہائی کابینہ غیر ملکی شہریوں پر مشتمل ہی، ملک کے فیصلے کرنے والے غیر ملکی ہیں ، کوئی ملک بتا دیں جو غیر ملکیوں کو الیکشن لڑنے کی اجازت دیتا ہو، شاہد خاقان عباسی نے ان خیالات کا اظہار جمعرات کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، سابق وزیر اعظم نے کہا کہ سینیٹ انتخابات شو آف ہینڈ سے ہوں ، مگر قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں کے الیکشن بھی شو آف ہینڈ سے ہوں ، سپیکر سے قومی اسمبلی نہیں چل رہی تو نوکری چھوڑ دی، سپیکر قومی اسمبلی عمران خان کے دبا ئومیں ہیں ، سپیکر عمران خان کا دبا ئولینا چھوڑ دیں ، جب تک آئین کے مطابق ملک نہیں چلائیں گے ملک نہیں چلے گا،شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ جہاں قانون کی حکمرانی ہو وہاں عدم اعتماد ہوتا ہی، یہاں عدم اعتماد کریں گے تو نیب والے اٹھا کر لے جائیں گی، اربوں مالیت کا گھر اور گاڑیاں رکھنے والے ایک پیسہ ٹیکس نہیں دیتی، چیئرمین نیب کو اب تک استعفی دیکر گھر چلا جانا چاہیے تھا، انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کے ہر فیصلے کی پابندی کی اور کریں گی، پی ڈی ایم کا 11 جماعتوں کا اتحاد ایک نقطے پر قائم ہے