Official Web

عامر خان نے اپنا موبائل فون بند رکھنے کی وجہ بتادی

ممبئی(شوبز ڈیسک) بھارتی اداکار عامر خان نے فلم لال سنگھ چڈھا کی ریلیز تک اپنا موبائل فون بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔بالی وڈ میں مسٹر پرفیکشنسٹ کے نام سے مشہور عامر خان نے ایک بار پھر ثابت کردیا کہ وہ جو بھی کام کرتے ہیں انتہائی لگن اور پوری توجہ کے ساتھ کرتے ہیں، چاہے کچھ بھی ہو جائے عامر خان کام کے دوران پوری جان لگادیتے ہیں تاکہ ان کی فلم حقیقت سے قریب تر نظر آئے لہذا فلم ہی کی خاطر مسٹر پرفیکشنسٹ نے ایک انوکھا فیصلہ لیکر سب کو حیران کردیا ہے۔بھارتی میڈیا کے فلم لال سنگھ چڈھا کی ریلیز تک عامر خان نے اپنا موبائل فون بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، اس ڈیجیٹل دنیا میں شاید ہی کوئی ایسا ہو جو بغیر موبائل کے رہ سکے لیکن مسٹر پرفیکشنسٹ نے بغیر موبائل کے رہنے کا فیصلہ کیا ہے
۔میڈیا رپورٹ کے مطابق عامر خان نہیں چاہتے کہ کوئی ان کے کام اور نجی زندگی کے بیچ میں آئے کیوں کہ عامر خان کو ایسا لگ رہا ہے کہ وہ موبائل فون کے کچھ زیادہ ہی عادی ہوگئے ہیں اور یہ سب کچھ ان کی نجی اور پروفیشنل زندگی کو متاثر کررہا ہے لہذا اب وہ فلم کی شوٹنگ تک بغیر موبائل کے رہیں گے۔

%d bloggers like this: