Official Web

اسپینش لیگ میں بارسلونا نے ایٹلیٹی کو ہرا دیا

لاہور (سپورٹس ڈیسک)اسپینش لیگ میں بارسلونا نے ایٹلیٹیکو بلابو کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہرادیا۔میچ کے بیسویں منٹ میں لیونل میسی نے فری کک پر گول کرکے ٹیم کو برتری دلادی۔ لیونل میسی کا یہ بارسلونا کی جانب سے 650واں گول تھا۔میچ کے 49 ویں منٹ میں اون گول کی بدولت مقابلہ برابر ہوگیا لیکن 74 ویں منٹ میں گریزمن نے گول کرکے ٹیم اسکور دو ایک کردیا۔میچ بھی اسی اسکور پر ختم ہوا۔اس فتح کے بعد بارسلونا نے ریال میدرڈ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دوسری پوزیشن حاصل کرلی۔ ایٹلیٹیکو میڈرڈ پہلے نمبر پر ہے۔