Official Web

پاکستان کشمیریوں کے حق خودارادیت کی حمایت جاری رکھے گا , شاہ محمود قریشی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان نے عالمی سطح پر بھارت کا چہرہ بے نقاب کیا ہے اور پاکستان کشمیریوں کے حق خودارادیت کی حمایت جاری رکھے گا۔ مقبوضہ کشمیرکی صورتحال پرسلامتی کونسل کے تین اجلاس ہوچکے ہیں، بھارت ہندوتوا نظریے سے مسلمان اور دیگراقلیتوں کو دیوارسے لگا رہا ہے، مقبوضہ کشمیر ؤمیں بھارت کا رویہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے منافی ہے، بھارتی جبرسے حریت تحریک کو مزید تقویت ملی، بھارتی فوج نے حریت رہنماؤں کو مسلسل قید میں رکھا ہوا ہے، بھارت مقبوضہ کشمیر میں آبادی کے تناسب کوبدلنا چاہتا ہے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کے حق خودارادیت کی حمایت جاری رکھے گا، پاکستان نے عالمی سطح پر بھارت کا چہرہ بے نقاب کیا ہے، بھارتی میڈیا بھی مودی سرکارکے مظالم کے خلاف آوازبلند کررہا ہے۔گزشتہ 18ماہ سے مقبوضہ کشمیرمیں مکمل بلیک آؤٹ ہے،نہتے کشمیریوں کے گھروں کو نذرآتش کیا گیا، بھارتی قابض افواج کے مقبوضہ کشمیر میں انسانیت سازمظالم جاری ہیں۔

 

 

%d bloggers like this: