Official Web

ملک بھر میں کوروناکے وار جاری، مزید 56 اموات

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں مزید 56 کورونا کے مریض انتقال کر گئے، جس سے ابتک مجموعی اموات کی تعداد 11 ہزار 802 ہوگئی اور ایک ہزار 384 کورونا کے نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی اوسی) کی جانب سے ملک میں کوروناوائرس سے متعلق اعداد و شمار جاری کردیئے گئے، جس میں بتایا گیا کہ ملک میں 24 گھنٹے میں 56 کورونا کے مریض جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک ہزار 384 کورونا کے نئے کیسز سامنے آئے۔این سی او سی کا کہنا ہے کہ ملک میں ابتک 11 ہزار 802 کورونا مریض انتقال کرچکے ہیں جبکہ کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 33 ہزار184 اور تصدیق شدہ کیسز پانچ لاکھ 49 ہزار 32 پر پہنچ گئی ہے۔ملک میں 24 گھنٹے میں35 ہزار 460 کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور تا حال 80 لاکھ 41 ہزار 254 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں جبکہ 24 گھنٹے میں ایک ہزار 509 کورونا مریض صحتیاب ہوئے، جس سے صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 4 ہزار 46 ہوگئی۔اعدادو شمار کے مطابق پنجاب میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 58 ہزار 793، سندھ میں 2 لاکھ 48 ہزار 270، خیبر پختونخوا میں 67 ہزار 589، بلوچستان میں 18 ہزار 836 جبکہ اسلام آباد میں 41 ہزار 561، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 910 اور آزاد کشمیر میں 9 ہزار 73 کیسز رپورٹ ہوئے۔