Official Web

ایک ساتھ کورونا ویکسی نیشن کا آغاز احسن اقدام ہے , شبلی فراز

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) شبلی فراز نے کہا ہے کہ تمام صوبوں میں ایک ساتھ کورونا ویکسی نیشن کا آغاز احسن اقدام ہے، تمام وفاقی اکائیوں کو مساوی مواقع فراہم کرنےکا عملی مظاہرہ کیا گیا، عوام کی صحت اور روزگار کا تحفظ نئے پاکستان میں اولین ترجیح ہے۔ دوسری جانب ملک بھر میں کورونا ویکسی نیشن کا آغاز ہوگیا۔ وفاق میں اسد عمر اور صوبوں میں وزرا ئے اعلیٰ نے افتتاح کیا، پہلے مرحلے میں فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو ویکسین لگائی جائے گی، پہلی ڈوز کے 21 دن بعد دوسرا انجکشن لگے گا، ہر شہری کو ویکسین مفت لگائی جائے گی۔