Official Web

ملک بھر میں کورونا ویکسینیشن کا باقاعدہ آغاز ہوگیا

اسلام آباد/ایبٹ آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ملک بھر میں عالمی وبا کورونا وائرس سے تحفظ فراہم کرنے والی ویکسینیشن مہم کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے۔ پمزاسپتال کی ا نچارجنرس رضوانہ یاسمین کوکورونا ویکسین لگائی گئی، ڈی ایچ او آفس اسلام آباد کے جاوید اقبال، نجی اسپتال کے فہد محمود کو ویکسین لگائی گئی۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ ا?پریشن سینٹر (این سی اوسی) میں اس حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا، چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ بذریعہ ویڈیو تقریب میں شروع ہوئی۔ ایبٹ آباد بینظیر ٹیچنگ ہسپتال ایبٹ آباد میں بدھ کے روز فرنٹ لائن ہیلتھ کئیر ورکرز کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسی نیشن کا با قاعدہ آغاز کر دیا گیا۔اس موقع پر ہیلتھ ورکرز کو ویکسین لگائی گئی اور وبا ء کے خاتمے لیے دعا کی گئی۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد محمد مغیث ثناء اللہ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ظہور بابر آفریدی، ڈی ایچ او اور ایم ایس بھی اس موقع پر موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد محمد مغیث ثناء اللہ نے اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کے خاتمے اور لوگوں کی جان کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ویکسین کی فراہمی سے مدد ملے گی۔ انہوں نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ حکومتی ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنائیں تاکہ کورونا کے دوبارہ پھیلاؤ کو روکنے میں مدد مل سکے۔ انہو ں نے مزید کہا کہ ایک شفاف سسٹم کے تحت کورونا سے بچا ؤ کی ویکسی نیشن پہلے مر حلے میں فرنٹ لا ئن ہیلتھ کئیر ورکرز کو لگا ئی جا ئے گی جس میں ڈا کٹر، نرسزز، پیرامیڈیکس وغیرہ شامل ہیں۔ انہو ں نے بتایا کہ اس وقت ایبٹ آباد میں دو ویکسی نیشن سنٹر قا ئم کئے گئے ہیں جس میں بینظیر ٹیچنگ ہسپتال اور اے ٹی ایچ شامل ہیں

 

%d bloggers like this: