Official Web

جعلی اکاؤنٹس کیس میں آصف زرداری کی مستقل ضمانت منظور

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے جعلی اکاونٹس کیس میں آصف زرداری کی مستقل ضمانت منظور کر لی، سابق صدر کو طبی بنیادوں پر ریلیف دیا گیا ہے۔ جعلی اکاونٹس کیس میں آصف علی زرداری کی مستقل ضمانت منظور، اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیب کوسابق صدر کی گرفتاری سے روک دیا۔ مشکوک ٹرانزیکشن کیس میں آصف زرداری کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کر لی گئی۔ عدالت نے ضمانت طبی بنیادوں پر منظور کی۔ آصف علی زرداری کی درخواست ضمانت کی نیب پنڈی کی جانب سیمخالفت اور نہ ہی حمایت کی گئی۔واضح رہے کہ مذکورہ کیس میں آصف زرداری کے خلاف نیب نے 8 ارب کی مشکوک ٹرانزیکشنز کا الزام عائد کر رکھاہے۔