Official Web

چین اور امریکہ کو موسمیاتی تبدیلی کے مسئلے سے نمٹنے کے لیےمل کرکام کرنا چاہیے ،چینی وزارت خارجہ

حال ہی میں ایشیا سوسائٹی آف امریکہ کی جانب سے ایک سروے کے نتائج جاری کیے گئے ہیں جس میں چھپن فیصدامریکیوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ امریکہ اور چین موسمیاتی تبدیلی کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے تعاون کر سکیں گے۔

اس حوالے سےچینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے تین تاریخ کو پریس کانفرنس میں کہا کہ چین نے موسمیاتی تبدیلی کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے سلسلہ وار اقدامات کا اعلان کیا ہے ،چین 2060تک کاربن نیوٹرل کا ہدف حاصل کرے گا۔ ان اقدامات سے ظاہر ہوتا ہے کہ چین ثابت قدمی سےموسمیاتی تبدیلی سے نمٹتے ہوئےبنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو فروغ دے رہا ہے۔ ترجمان نے زور دیا کہ موسمیاتی تبدیلی ایک عالمی چیلنج ہے  جس سے نمٹنے کے لیے تمام فریقوں کے مشترکہ اقدامات درکار ہیں۔چین اور امریکہ کے وسیع مشترکہ مفادات ہیں اور موسمیاتی تبدیلی کے شعبے میں بھی تعاون کی گنجائش موجود ہے۔ترجمان نے کہا کہ حقائق واضح کرتے ہیں کہ چین۔امریکہ تعاون کی بدولت نہ صرف دونوں ممالک بلکہ دنیا کے لیے بھی ثمرات حاصل ہوئے ہیں۔