Official Web

چین کے بارے میں صحیح نقطہ نظر اپنانا چین امریکہ تعلقات کی تبدیلی کی کلید ہے

پچھلے چار سالوں میں چین اور امریکہ کے تعلقات پر نظر ڈالیں تو ، ایک ناقابل تردید حقیقت یہ ہے کہ چونکہ کچھ امریکی سیاستدان چین کو اسٹریٹجک حریف کے طور پر سمجھتے رہے اور  اپنی چین پالیسی میں کلیدی غلطیاںکر تے رہے ، لہذا چین اور امریکہ کے تعلقات بہتمشکل سے دو چار ہوئے جس سے  عالمی امن و استحکامکو بھی بہت نقصان پہنچا۔
چین کے بارے میں صحیح نظریہ واضح طور پر نئی امریکی انتظامیہ کے لئے چین کے بارے میں معقول پالیسی مرتب کرنے کی پیشگی  شرط ہے ، اور یہ چین اورامریکہ کے تعلقات میں تبدیلی کی کلید بھی ہے۔
چینی سینئر عہدیداروں نے بار ہا اس بات پر زور دیا ہےکہ چین کی ترقی کا بنیادی مقصد چینی عوام کو اچھی زندگی دلاناہے ، اور اسی کے ساتھ  امریکہ سمیت دنیا کےممالک کے ساتھ  مل کر مشترکہ ترقی کرنا ہے۔ چین کبھیبھی امریکہ  کو بدلنا ، چیلنج کرنا یا اس کی جگہ لینا نہیںچاہتا  ، اور نہ امریکہ کو چین کو بدلنے کی کوشش کرنیچاہیے۔
دوسری طرف ، چین کبھی بھی  امریکہ کے داخلیمعاملات میں مداخلت نہیں کرتا  ،  امریکہ کو بھی ایکچین کے اصول کا احترام کرنا چاہئے اور چین کیخودمختاری اور علاقائی سالمیت ، جیسے ہانگ کانگ ، تبت، اور دیگر معاملات میں مداخلت کو فوری طور پر روکناچاہئے تاکہ چین امریکہ تعلقات  کو مزید نقصان سے بچایاجاسکے۔
موجودہ حالات میں ، چین اور امریکہ کے مابین عالمیانسداد وبا ، معاشی بحالی اور ماحولیاتی تبدیلی کے شعبوںمیں تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ نئی امریکی انتظامیہکو چاہئے کہ جلد از  جلد چین اور امریکہ کے مابین تبادلےکی راہ میں حائل  رکاوٹوں کو ہٹائے ۔تاریخ ایک بار پھرثابت کرے گی کہ چین اور امریکہ کا تعاون ہی  تماملوگوں کے مفاد میں ہے اور یہ ناقابل تردید  حقیقت بھی ہے۔