Official Web

بیجنگ سرمائی اولمپیک گیمز کی تیاری کے حوالے سے صدر شی جن پھنگ کی حمایت اور ہدایات

دو ہزار بائیس بیجنگ سرمائی اولمپکس اور  پیرا اولمپکسکیلئے الٹی گنتی کے ایک سال کاآغاز ہو گیا ہے۔چینیصدر شی جن پھنگ نے اس اہم بین الاقوامی ایونٹ پرخصوصی توجہ دی ہے ۔انہوں نے بار بار اس بات پرزور دیا ہے کہ سرمائی اولمپکس کی تیاری کیلئے جدیدٹیکنالوجی کے استعمال پر توجہ دینا ہوگی اور چین کےبرف  کے کھیلوں کی ترقی  کو بھی ٹیکنالولوجی کی راہ اپنانا ہوگی .
دو ہزار سترہ میں ، جانگ جا کھو کے علاقے کا دورہ کرتےوقت شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ ہمارے ملک میں برف کے کھیلوں کا معیار بلند نہیں ہے ، اور سرمائیاولمپکس کی میزبانی سے فائدہ اٹھا کر  اس میں بہت زیادہبہتری لانی چاہیے۔ انہوں نے پرزور الفاظ میں کہا کہ ہمیں بطور میزبان ایک شاندار اور  بے مثال سرمائیاولمپکس کا انعقاد کرنا چاہیے ۔

حال ہی میں ، بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کے صدر تھامس باک نے چائنا میڈیا گروپ کے نامہ نگار کوانٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ 2022 بیجنگ سرمائی اولمپکس کیتیاری  بطریق احسن جاری ہے اور وہ بیجنگ سرمائیاولمپکس  کی کامیابی کیلئے پراعتماد  ہیں۔مسٹر باک نےکامیابی کے ساتھ کووڈ۱۹ پر قاپو پانے کے بعد کھیلوںاور اولمپکس کو عالمی وبا  کے اندھیروں سے نکالنے پر چین کی تعریف کی۔انہوں  نے خاص طور پر  بیجنگسرمائی اولمپکس کی حمایت پر صدر شی جن پھنگ کا شکریہادا کیا ، اور اولمپک تحریک کے لئے صدر شی کے جوشو خروش اور ذاتی دلچسپی کی بھی تعریف کی۔انہوں نےکہا کہ سمر اولمپکس اور ونٹر اولمپکس دونوں کی میزبانیکرنے والے شہر کی حیثیت سے ، بیجنگ اولمپکس کیتاریخ میں ایک نیا باب  رقم کرے گا۔