Official Web

شی جن پھنگ کا چینی کمیونسٹ پارٹی سے غیر وابستہ شخصیات کے ساتھ جشن بہار کا خیرمقدم

چینی قوم کے روایتی تہوار  جشن بہار کی آمد کے موقع پر چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری، چین کے صدر مملکت اور چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی فوجی کمیشن کے چیرمین شی جن پھنگ نے یکم فروری کی سہ پہر کو مختلف جمہوری جماعتوں کی مزکری کمیٹیوں ،کل چین فیڈریشن آف انڈسٹری اینڈ کامرس کے سربراہان اور غیر جماعتی  نمائندوں کے اعزاز میں جشن بہار کے استقبال کے لیے تقریب میں شرکت کی۔شی جن پھنگ نے چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کی نمائندگی کرتے ہوئے تمام جمہوری  جماعتوں ، فیڈریشن آف انڈسٹری اینڈ کامرس اور غیر جماعتی نمائندوں اور متحدہ محاذ کے اراکین کو نئے سال کی  مبارکباد پیش کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شی جن پھنگ نے کہا کہ دو ہزار بیس عوامی جمہوریہ چین کی تاریخ میں ایک غیر معمولی سال رہا ۔ سخت اور پیچیدہ حالات  ، بے مثال خطرات اور چیلنجوں کے مقابلے میں  چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی نے تمام جماعتوں اور تمام قومیتوں کے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنے اور انسداد وبا کے لئے ایک ساتھ کام کرنے کے لئے متحد کیا ۔ انسداد وبا اور معاشی اور معاشرتی ترقی کو مربوط کیا  اور خوشحال معاشرے کی جامع  تعمیر اور  غربت کے مکمل خاتمہ  کا ہدف حاصل کیا۔
شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ 2021 "چودہویں پانچ سالہ منصوبہ” کو نافذ کرنے اور ہمہ جہت طریقے سےجدید سوشلسٹ ملک کی تعمیر کا نیا سفر شروع کرنے کا پہلا سال ہے ، ہم چینی کمیونسٹ پارٹی کی تشکیل کے 100 ویں سالگرہ کو بھر پور انداز میں منائیں گے، اور نئے عہد میں کثیر الجماعتی تعاون کی نصب العین کا ایک نیا باب رقم کریں گے۔