Official Web

یانگ جیے چھی اور امریکہ کی امریکہ – چین تعلقات پر قومی کمیٹی کے درمیان ویڈیو بات چیت

چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے ممبر اور چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی برائے خارجہ امور کے دفتر کے ڈائریکٹر یانگ جیے چھی نے دو فروری کو بیجنگ میں امریکہ کی امریکہ – چین تعلقات پر قومی کمیٹی کے ساتھ ویڈیو مکالمہ کیا۔
یانگ جیے چھی نے کہا کہ چین ۔ امریکہ تعلقات اس وقت اہم موڑ پر ہیں  اور ان کو نئے مواقع اور چیلنجز  درپیش ہیں۔ چینی حکومت نے امریکی پالیسی  سے متعلق ہمیشہ استحکام اور تسلسل برقرار  رکھا ہے ۔چین امریکہ کےساتھ  مل کردونوں ممالک اور عوام کے مفاد کی  خاطر عدم تصادم ، باہمی احترام ، اور جیت جیت  پر مبنی تعاون سے دو طرفہ تعلقات کا  فروغ  چاہتاہے ۔ چین قومی خود مختاری ، سلامتی اور ترقیاتی مفادات کا مضبوطی سے دفاع کرتا رہے گا۔  امید  ہے کہ امریکہ چین کو  درست انداز میں دیکھے گا ، چین کے ساتھ معمول کے تبادلے کی بحالی ، تضادات اور اختلافات سے صحیح انداز میں  نمٹنے اور باہمی فائدہ مند تعاون کو آگے بڑھانے کی کوشش کرے گا۔ 
مکالمے میں شریک امریکی شخصیات نے کہا کہ امریکہ اور چین کے تعلقات دنیا کے سب سے اہم دو طرفہ تعلقات ہیں ۔امریکہ اور چین کے مابین تعاون کو مضبوط بنانا دونوں ممالک اور دنیا کے لئے بہت اہم ہے۔ امید ہے کہ  فریقین مل کر دو طرفہ تعلقات کی ترقی کو  درست سمت  میں فروغ دیں گے۔

%d bloggers like this: