Official Web

چین سے کورونا ویکسین کی کھیپ پاکستان پہنچ گئی

سلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاک فضائیہ کا خصوصی طیارہ کورونا ویکسین لے کر پاکستان پہنچ گیا – خصوصی طیارہ چین سے ویکسین کی 5 لاکھ خوراکیں لے کر اسلام آباد پہنچا، معاون خصوصی فیصل سلطان نے کورونا ویکسین وصول کی – معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ سائنو فارم ویکسین کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچ گئی، ویکسین کیلئے انتھک محنت کرنیوالے ہر شخص کا شکر گزار ہوں ، کورونا کا مقابلہ کرنے میں این سی او سی اور صوبوں نے اہم کردار ادا کیا، ویکسین سب سے پہلے فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو لگائی جائے گی – ویکسین دینے کے لیے رجسٹریشن اور تمام انتظامات کرلیے گئی،، کوئی وی آئی پی نہیں سب کو مرحلہ وار ویکسین دی جائے گیبعد ازاں پاکستان میں تعینات چین کے سفیر نونگ رونگ نے کہا ہے کہ پاکستان ہمارا سب سے قریبی دوست ہے ،پاکستان پہلا ملک ہے جسے چین ویکسین فراہم کررہاہے ،چین کورونا کی صورتحال میں پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا، پاکستان اورچین کے عوام کے درمیان بہترین شراکت داری ہے ،ویکسین کی فراہمی پاکستان چین لازوال دوستی کی مثال ہے – پیر کو نور خان ایئر بیس پر کورونا ویکسین کی حوالگی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چین کے سفیر نونگ رونگ نے کہا کہ آج چینی حکومت کی جانب سے عطیہ کی گئی ویکسین پاکستان پہنچ گئی ہے – انہوں نے کہا کہ مجھے یہ بتاتے ہوئے فخر محسوس ہورہا ہے کہ پاکستان دنیا میں پہلا ملک ہے جسے چینی حکومت کی جانب سے عطیہ کی گئی ویکسین ملی ہے – ان کا کہنا تھا کہ مجھے امید ہے کہ ہر کوئی اس بات میں مجھ سے اتفاق کرے گا کہ صرف اس ویکسین کی پاکستان میں ضرورت نہیں تھی بلکہ یہ ہمارے بھائی چارے کا عملی مظہر ہے – چینی سفیر نے کہا کہ صدر شی متعدد بار کہہ چکے ہیں کہ چین نے اپنے وعدے پر پورا اترتے ہوئے ایک ماہ کے اندر ہی دنیا بھر کو ویکسین کی فراہمی یقینی بنائی ہے اور اس سلسلے میں معاوت کے لیے اپنی بہترین کاوشوں کا مظاہرہ کیا ہے – ان کا کہنا تھا کہ پاکستان دیرینہ دوست کی حیثیت سے ہماری پہلی ترجیح ہے

%d bloggers like this: