Official Web

وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف کی ملاقات ہے سیکیورٹی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی ہے – ملاقات میں سیکیورٹی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا – ذرائع کے مطابق ملاقات میں افواج پاکستان کے پیشہ ورانہ اور آپریشنل امور پر بھی بات چیت کی گئی – آرمی چیف نے اپنے دورہ قطر پر بھی وزیراعظم کو اعتماد میں لیا – افغانستان میں مفاہمتی عمل اور کنٹرول لائن کی موجود ہ صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا – اس موقع پر وزیر اعظم کا کہناتھاکہ پاکستان افغانستان میں پائیدار امن چاہتا ہے – ملک میں بد امنی پھیلانے کی دشمن کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دی جائے گی