Official Web

اپوزیشن کی حسرتیں دم توڑ گئیں ہیں , شبلی فراز

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک )وفاقی وزیراطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ عوام نے اپوزیشن کے ہرقول و فعل کو یکسر مسترد کر کے منتخب جمہوری حکومت کا ساتھ دیا۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم کی 31 جنوری کی ڈیڈ لائن گزر گئی اور استعفے دینے کی کھوکھلی دھمکی بھی آشکار ہوگئی جب کہ قوم کو بھی پتہ چل گیا کہ ان کا ایجنڈا ذاتی مفاد اور ہوس اقتدار ہے۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی حسرتیں اور سازشیں دم توڑ گئیں، عوام نے اپوزیشن کے ہرقول و فعل کو یکسر مسترد کر کے منتخب جمہوری حکومت کا ساتھ دیا