Official Web

انسداد بدعنوانی اور پاکیزہ سیاست_شی جن پھنگ کے اقوال

" بھینس والے پنجرے  سے بلی کو بند نہیں کیا جاسکتا "-انسداد بدعنوانی کے لیے مکمل نظامی ضمانت لازمی ہے۔

" بھینس والے پنجرے  سے بلی  کو بند نہیں کیا جاسکتا "یہ قول جولائی دو ہزار تیرہ میں چینی رہنما شی جن پھنگ  کے صوبہ حہ بے میں چینی کمیونسٹ پارٹی کی ایکعوامی تجرباتی سرگرمی کے دوران کی گئی گفتگو سے لیا گیاہے۔انہوں نے تاکید کی کہ " جب تک اختیارات کی نگرانی کیلئے مکمل نظام تشکیل نہیں پاتا  بدعنوانی کو روکنا مشکل ہے۔ اس مقصد کے حصول کیلئے  کی جانے والی مشق  میں قواعد و ضوابط  بنانا انتہائی اہم ہے۔اسلئے نظام کو مزید سخت کرنا  ضروری ہے۔بھینس  کو قابو کرنے کیلئےجس پنجرے  کی ضرورت  ہوتی ہے اس سے بلی کو قابو کرنا بیوقوفی ہے کیونکہ بھینس کیلئے بنائی گئےپنجرے میں بڑے بڑے سوراخ ہوتے ہیں جس سے بلی باآسانی بھاگ سکتی ہے۔”

بدعنوانی سے پاک سیاست کے لیے بدعنوانی کو جڑ سے اکھاڑنا ضروری ہے اور مکمل نظام کے قیام سے ہی بدعنوانی کو جڑ سے اکھاڑا جا سکتا ہے۔حالیہ برسوں میں نظام کی بہتری کے لیے چینی کمیونسٹ پارٹی نے اپنے اندر نگران نظام ،افراد کے انتظامی نظام،میکانزم کی اصلاحات سمیت نگرانی و نظرثانی نظام کو بہتر بنانے کو بڑی اہمیت دی ہے۔مکمل اور بہتر نظام کی بدولت بددیانت افراد اختیارات نہیں سنبھال سکتے، اور اختیارات سنبھالنے والے بدعنوانی کا ارتکاب نہیں کر سکتے۔اس طرح عوام بدعنوانی کے خلاف کمیونسٹ پارٹی اور حکومت کے آہنی عزم کو محسوس کر  سکتے ہیں اور پارٹی اور حکومت پر عوام کے اعتماد میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔ہارورڈ یونیورسٹی کی جولائی دو ہزار بیس میں جاری کردہ ایک تحقیقی رپورٹ کے مطابق،مرکزی حکومت پر چینی عوام کے اطمینان کی شرح ترانوے اعشاریہ ایک فیصد تک جا پہنچی ہے۔

%d bloggers like this: