Official Web

چینی ریاستی کونسل کے دفتر برائےامور ہانگ کانگ اور مکاؤ کی جانب سے معاہدے کی خلاف ورزی پر برطانیہ کی بھرپور مذمت

چین کی ریاستی کونسل کے ہانگ کانگ اور مکاؤ امور کے دفتر نے اکتیس جنوری کو ایک بیان جاری کرتے ہوئے برطانیہ کی جانب سے اپنے وعدے کی خلاف ورزی اور نام نہاد برطانوی قومی (بیرون ملک)(بی این اؤ) پاسپورٹ رکھنے والے افراد کے لئے رہائش اور نیچرلائیزیشن کی پالیسی پر عمل درآمد کی شدید الفاظ میں مذمت کی ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ برطانیہ ہانگ کانگ کے لوگوں کی ایک بڑی تعداد کو "دوسرے درجے کے شہریوں” میں تبدیل کرنا چاہتا ہے۔ یہ چین کی خودمختاری  کی خلاف ہے اور چین اس کی سخت مخالفت کرتا ہے۔

بیان میں بتایا گیا ہے کہ ہانگ کانگ کی وطن واپسی سے قبل چین اور برطانیہ نے بی این او پاسپورٹ کے معاملے پر یادداشتوں کا تبادلہ کیا تھا۔برطانوی فریق نے واضح طور پر یہ وعدہ کیا تھا کہ بی این او پاسپورٹ رکھنے والے چینی شہریوں کو برطانیہ میں رہائش کا حق نہیں دیا جائے گا۔ آج ، برطانوی فریق کے اقدامات سنجیدگی سے "چین – برطانوی مشترکہ اعلامیہ” کی خلاف ورزی کر رہے ہیں اور معاہدے کی  کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔ چین اس سلسلے میں جوابی اقدامات  کا حق رکھتا ہے۔