Official Web

پاک چین ایگریکلچرل اینڈ انڈسٹریل کو آپریشنل انفارمیشن پلیٹ فارم تشکیل

اسلا م آبا د (ڈیسک رپورٹ ) پاکستان اور چین میں زرعی تعاون کو فروغ دینے اور زراعت کے شعبے میں چین اور پاکستان کے ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرنے کیلئے پاک چین ایگریکلچرل اینڈ انڈسٹریل کو آپریشنل انفارمیشن پلیٹ فارم تشکیل دیا گیا ہے پلیٹ فارم چین کے مشہور اشاعتی ادارے ، چائنا اکنامک نیٹ اور چائنا مشینری انجینئر نگ کا رپوریشن نے تشکیل دیا ہے پلیٹ فارم کابنیاد مقصد دونوں ممالک کے محکموں کے درمیان سائنٹفک ریسرچ ایسو سی ایشنز انڈسٹریز ایسوسی ایشنز کے بارے میں معلومات فراہم کرنا ہے پلیٹ فارم کے تحت بزنس فورمز ، زرعی اجناس ، زرعی مشینری کی نمائش منعقد کی جائیں گی – پلیٹ فارم کے تحت سیمینار ز کا انعقاد کیا جائے گا فارم کے قیام سے دونوں ممالک میں بزنس ٹو بزنس تعاون کی نئی راہیں کھلیں گئی – تقریب سے پاکستان چین کے سفیر عزت مآب نونگ رونگ چین میں پاکستان کے سفیر معین الحق ،چیئرمین سی پیک اٹھارٹی عاصم سلیم باجوہ ، چین کے وزارت زراعت و دیہی ترقی کے ڈائریکٹر برائے بین الاقوامی امور ، وزارت خارجہ کے ڈائر یکٹر جنرل برائے چین مدثر ٹیپو نے خطاب کیا بعد ازاں چین اور پاکستان کے ماہرین نے اظہار خیال کیا چین کے سفیر عزت مآب نونگ رونگ نے کہا کہ پاکستان اور چین کے مابین زرعی شعبے میں وسیع تعاورن کی گنجائش ہے –