Official Web

ایک دن میں عمران خان کی حکومت گرا سکتا ہوں, پرویز خٹک

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر دفاع و سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر چاہوں تو ایک دن میں عمران خان کی حکومت گرا سکتا ہوں ، لیکن عمران خان کے احسانات کی وجہ سے ایسا نہیں کروں گا – ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع پرویز خٹک نے دعویٰ کیا کہ وہ چاہیں تو ایک دن میں عمران خان کی حکومت کو گرا سکتا ہوں – انہوں نے کہا کہ جس کا ساتھ دیتا ہوں وہ آسمان پر پہنچ جاتاہے – جن کو اختیارات دیتا ہوں وہ آسمان پر پہنچ جاتے ہیں ، جس کا ساتھ چھوڑ دوں وہ صفر ہو جاتا ہے – اپوزیشن والے میری عزت کرتے ہیں اس لئے میں بھی ارکان اسمبلی کا خیال رکھتا ہوں – انہوں نے مزید کہا کہ ضمنی انتخابات کے باعث میرے خاندان کے لوگ اپوزیشن کے ساتھ مل گئے ، لیکن میں بتا دوں کہ مجھے سیاست میں کوئی دھوکا نہیں دے سکتا –