Official Web

حکومتی کامیابیاں کرپٹ سیاستدانوں کے منہ پر طمانچہ ہی، فردوس عاشق

 لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعلی پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف حکومت کی معاشی کامیابیاں مفاد پرست اور کرپٹ سیاستدانوں کے منہ پر زناٹے دار طمانچہ ہے – اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مالی سال 2019-20میں 15,200کے مقابلے میں 21,800یونٹس ٹریکٹرز کی فروخت وزیراعظم عمران خان کی درست معاشی پالیسیوں کی عکاس ہے جو زرعی پیداوار اور زرمبادلہ میں اضافے کے ساتھ ساتھ کسان کی خوشحالی میں مددگار ثابت ہوگا،جنوری 2020میں پاکستان سٹاک مارکیٹ خطے کی دوسری جبکہ دنیا کی ساتویں بہترین مارکیٹ بن کر سامنے آئی – وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف حکومت کی معاشی کامیابیاں مفاد پرست اور کرپٹ سیاستدانوں کے منہ پر زناٹے دار طمانچہ ہے 

%d bloggers like this: