Official Web

چین کے اہم رسالے” چھیو شی ” میں علمی اثاثوں کے حقوق کے تحفظ کے حوالے سے شی جن پھنگ کے مضمون کی اشاعت

چینی صدر مملکت کا مضمون جس کا عنوان ہے ” علمی اثاثوں کے حقوق کے  تحفظ  کو مضبوط  بنائیں اور  نئے ترقیاتیڈھانچے کی تعمیر کے لیے جدت کو  فروغ دیں ” چین کے اہم رسالے ” چھیو شی ” کے تازہ ترین شمارے میں شائع ہوا ہے ۔

مضمون میں زور دیا گیا ہے کہ  تخلیق  ترقی کے لئے پہلیمحرک قوت ہے ، اور  حقوق املاک دانش   کی حفاظت  جدت  کے تحفظ کےمترادف ہے ۔ جدید سوشلسٹ ملک کو جامع طور پر ترقی کی راہ پر استوار کرنے کے لئے املاک دانش کے حقوق کے تحفظ کو بہتر طور پر فروغ  دینے کی ضرورت ہے ۔ علمی اثاثوں کے حقوق کے تحفظ کا تعلق قومی حکمرانیکے نظام اور  حکمرانی کی صلاحیتوں کو جدید بنانے  ، اعلیٰمعیار کی ترقی ، لوگوں کی خوشحال  زندگی ، ملک کے کھلے پن اور قومی سلامتی سے ہے ۔

مضمون میں کہا گیا ہے کہ  علمی اثاثوں کے حقوق کے تحفظ کے شعبے  میں چین نے نمایاں کایابیاں حاصل کی ہیںلیکن اس کے ساتھ ساتھ  ہمیں اس شعبے میں موجود کمیوں کو بھی واضح طور پر دیکھنا ہوگا ۔