Official Web

حکومت کی ورک رپورٹ اور ” چودہویں پنج سالہ منصوبے ” پر رائے اور تجاویز کے حصول کے لیے مختلف سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کا سمپوزیم

چینی وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ کی صدارت میں انتیس جنوری کو بیجنگ میں ایک خصوصی  سمپوزیم منعقد ہوا ،جس میں مختلف سیاسی جماعتوں اور نان پارٹیزن  کےنمائندوں   نےحکومت کی ورک  رپورٹاورچودہویں پنج سالہ منصوبے اور دو ہزار پینتیس تک  طویلمدتی اھداف کے خاکے مسودہ ) پر اپنے اپنےخیالات اور رائے کا اظہار کیا ۔ 
شرکاء کے خیال میں گزشتہ سال ایک غیر معمولی سالتھا ۔  چینی کمیونسٹ پارٹی کی سربراہی میں ملک بھر میںمشکلات پر قابو پاتے ہوئے وبا کی روک تھام اورمعاشی و سماجی ترقی میں شاندار کامیابیاں حاصل ہوئیں۔ اس کے علاوہ غربت کے خاتمے کے ھدف کو مکمل طور پر پورا کیا گیا اور جامع خوشحال معاشرے کے قیاممیں فیصلہ کن  فتح  حاصل ہوئی ۔ یہ کوئی آسان کامنہیں تھا ۔
اس موقع پر لی کھہ چھیانگ نے کہا کہ اب بھی  چین کیترقی کو  بہت سارے چیلنجوں اور غیر یقینی صورتحال کاسامنا ہے ۔ ہمیں نئے ترقیاتی راستے پر قائم رہتے ہوئے ترقی کے نئے تصورات کو عملی جامہ پہنانا ہوگا ، ترقی کا  نیا  ڈھانچہ   قائم  کرنا ہوگا اور  معاشی پالیسیوںکے تسلسل اور استحکام کو برقرار رکھنا ہوگا  ۔ اس کےعلاوہ مارکیٹ اور عوام کی ضروریات کے مطابق اصلاحات اور کھلے پن کے عمل کو تیز  تر بنانا ہو گا ، سائنسی اور تکنیکی مدد کے تحت  مارکیٹ کی قوت  حیات اور سماجی  تخلیقی صلاحیتوں کی حوصلہ افزائی  کرنا ہو گی ، ترقی کی ٹھوس بنیاد رکھنا ہو گی  ، گھریلو مانگ کے پوشیدہامکانات کو فروغ دینا ہو گا اور  لوگوں کی روزی روٹی کوبہتر بنانا ہو گا ۔

%d bloggers like this: