Official Web

امریکی معیشت کو شدید ترین گراوٹ کا سامنا ہے جبکہ چین کی اقتصادی ترقی جاری ہے

امریکی محکمہ تجارت کی جانب سے اٹھائیس تاریخ کو جاری رپورٹ کے مطابق سال دو ہزار بیس میں امریکی معیشت کو انیس سو چھیالیس کے بعد سے شدید ترین گرواٹ کا سامنا ہے ۔اندازے کے مطابق سال دو ہزار بیس میں امریکی جی ڈی پی میں گزشتہ برس کی نسبت 3.5فیصد کمی واقع ہو  گی ۔رپورٹ کے مطابق اگرچہ چوتھی سہ ماہی میں امریکی معیشت میں بہتری دیکھی گئی ہے لیکن اس کے باوجود وبا کے باعث دوسری اور تیسری سہ ماہی میں پڑنے والے شدید منفی اثرات سے بحالی فوری ممکن نہیں ہے۔
وبا نے عالمی معیشت کو شدید متاثر کیا ہے، اور دنیا کی  سب سے بڑی معیشت  امریکہ سمیت بہت سے ممالک اس دباؤ کو محسوس کر رہے ہیں۔تاہم گزشتہ  سال بھی چین کی اقتصادی ترقی مضبوطی سے جاری رہی۔اعداد و شمار کے مطابق پچھلے سال چین کی جی ڈی پی  کی شرح اضافہ دو اعشاریہ تین فیصد رہی اور جی ڈی بی کی حجم دنیا میں دوسری پوزیشن پر رہی۔اگرچہ چین کو بھی وبا سے پیدا ہونے والے دباو کا سامنا رہا ،تا ہم سخت انسدادی اقدامات ، مضبوط  میکرو کنٹرول ، اور  چین کی بڑی اقتصادی طاقت کی وجہ سے ،چین کی معیشت   مستحکم ترقی کرتی رہی اور  جلد  بحال  ہوئی۔