Official Web

شام کی جانب سے چین مخالف امریکی پالیسیوں پر کڑی تنقید

شام کی وزارت خارجہ نے 28 تاریخ کو ایک بیان میں کہا کہ شام امریکی حکومت اور سیاستدانوں کی چین مخالف پالیسیوں اور بیانات کی شدید مذمت اور مخالفت کرتا ہے۔ شام چین کی سنکیانگ پالیسی کی حمایت کرتا ہے اور چین کے داخلی امور میں ہر قسم کی مداخلت کی مخالفت کرتا ہے۔بیان میں کہا گیا کہ سابق امریکی حکومت اپنے اقتدار کے آخری لمحات میں بھی چین کے خلاف اشتعال انگیز اقدامات پر عمل پیرا رہی ہے ،سنکیانگ سے متعلق جھوٹے بیانات سمیت بدنیتی پر مبنی حملے کیے گئے ہیں۔امریکہ کی جانب سے چند حالیہ بیانات ظاہر کرتے ہیں کہ نئی امریکی انتظامیہ سابق وزیر خارجہ پومپیو کے جھوٹے دعووں پر قائم رہتے ہوئے چین کے خلاف اشتعال انگیز پالیسی جاری رکھنا چاہتی ہے ، جو چین کے اندرونی معاملات میں سنگین مداخلت ہے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ شام اور چین کی مضبوط اور دیرینہ دوستی ہے۔ شامی حکومت ، امریکی حکومت اور سیاستدانوں کی چین سے متعلق پالیسیوں اور بیانات کی شدید مذمت کرتی ہے اور اس کی سختی سے مخالفت کرتی ہے۔ شام ایک چین کے اصول پر عمل پیرا ہے اور تائیوان ،ہانگ کانگ اور سنکیانگ سے متعلق امور میں چین کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔

%d bloggers like this: