Official Web

چین اور امریکہ کے کاروباری رہنماؤں اور سابق سینئر عہدیداروں کے مکالمے کے 12 ویں دور میں شریک امریکی نمائندوں سے نائب صدر مملکت وانگ چھی شان کی ملاقات

انتیس تاریخ کو چین کے نائب صدر مملکت وانگ چھی شان نے بیجنگ میں  چین اور  امریکہ کے کاروباری رہنماؤں اور سابق سینئر عہدیداروں کے مکالمے کے 12 ویں دور میں شریک  امریکی نمائندوں سے ملاقات کی۔

وانگ چھی شان نے کہا کہ چین اور امریکہ کے تعلقات سے دنیا کی خوشحالی اور استحکام  وابستہ ہے۔ اگرچہ چین اور امریکہ کے معاشرتی نظام ، ترقیاتی انداز فکر، اقدار  اور ثقافتی رواج ایک دوسرے  سے کافی مختلف ہیں ، تاہم  تنازعات ، تضادات اور اختلافات  کے باوجود  باہمی تعاون سے دونوں ملکوں کو  بہت فائدہ ہوا ہے۔چین اور امریکہ کےتعلقات کی صحت مند اور مستحکم ترقی کا انحصار عدم تصادم ، باہمی احترام اور جیت جیت تعاون کے جذبے پر منحصر ہے جس کے لئے تعاون کو اہمیت دینا  اور اختلافات پر قاپو پانا لازمی ہے۔

امریکی نمائندے کا کہنا تھا کہ اگلے مرحلے میں ، امریکہ اور چین کو ایک دوسرے  کے ساتھ تعاون کرنا چاہئے اور دونوں ممالک کے مابین تعاون کے لئے اتفاق رائے  تلاش کرنا چاہئے تاکہ امریکہ چین تعلقات کی صحت مند اور مستحکم ترقی کو یقینی بنایا جاسکے۔انہو ں نے مزید کہا کہ امریکی کاروباری برادری نئی امریکی حکومت اور چین کے مابین مکالمے اور تبادلے  کو فروغ  دے گی۔