Official Web

چین۲۰۲۰ میں  دنیا کا سب سے زیادہ غیر ملکی کیپیٹل حاصل کرنے والا ملک رہا۔ چینی وزارت تجارت س

انتیس تاریخ کو وزارت تجارت کی پریس کانفرنس میں  وزارت  تجارت کے غیر ملکی سرمایہ کاری کے محکمہ کے سربراہ نے کہا کہ 2020 میں پیچیدہ  اندرونی اور بیرونی صورتحال کے باوجود چین دنیا کا سب سے بڑا غیر ملکی  کیپیٹل حاصل کرنے  والا ملک رہا۔

وزارت  تجارت کے غیر ملکی سرمایہ کاری کے محکمہ کے سربراہ  زونگ چھانگ چھینگ نے کہا کہ چین کے  غیر ملکی سرمائے  کو راغب کرنے کی اہم   وجوہات میں چینی نظام کی خوبی،  معیشت کی جلد بحالی اور مزید  کھلا پن شامل ہیں۔

زونگ چھانگ چھنگ نے کہا کہ وبائی صورتحال میں چین نے مزید کھلے پن کی پالیسی اپنائی اور صنعتی سہولیات ، انسانی وسائل ،  بنیادی تنصیبات  کی خوبیوں سے غیر ملکی سر مائے کو راغب کیا۔