Official Web

پاکستان اور کویت کے درمیان تعاون مزید بڑھانے کی ضرورت ہے , شیخ رشید

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر داخلہ شیخ رشیداحمد نے کہا ہے کہ پاکستان اور کویت کے درمیان سیکورٹی کے حوالے سے مزید تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے – ان خیالات کا اظہار انہوں نے کویت کے نائب وزیر خارجہ علی سلیمان السعید سے بات چیت کے دوران کیا – جنہوں نے یہاں ان سے ملاقات کی – ملاقات میں پاکستان اور کویت کے درمیان تعلقات بڑھانے اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا – جبکہ پاکستانیوں کے کویت ویزا کی پابندی ہٹانے کے حوالے سے پیش رفت کا جائزہ لیا گیا – ویزا کے حوالے سے حوصلہ افرا پیش رفت پر دونوں رہنماوأں نے اطمینان کا اظہار کیا – کویتی امیر کی طرف سے وزیر داخلہ شیخ رشیداحمد کو کویت کے دورے کی دعوت دی گئی – کویتی نائب وزیر خارجہ نے اس موقع پر کہا پاکستان اور کویت کے درمیان تجارت کے وسیع مواقع موجود ہیں – عملی اقدامات جلد لینے کی ضرورت ہے – انہوں نے کہا ہاکستان اور کویت کے سیکورٹی کے چیلجز مشترکہ ہیں – انہوں نے کہا میں سمجھتا ہوں ان چیلنجر سے نمٹنے کے لئے وزارت داخلہ کلیدی کردار ادا کر سکتی ہے – انہوں نے کہا پاکستان اور کویت کے درمیان تعلقات کئی دہائیوں اور کئی نسلوں پر مشتمل ہیں ۔ وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا دونوں ممالک کے لوگوں کے درمیان دل کا رشتہ ہے – شیخ رشید احمد نے کہا کویت کے دورے کی دعوت میرے لئے اعزاز کی بات ہے – بطور وزیر اطلات اور وزیر سرمایہ کاری کویت کا دورہ کر چکا ہوں – کویتی نائب وزیر خارجہ نے کویت وفد کی عزت افزائی پر شکریہ ادا کیا نائب وزیر خارجہ نے شیخ رشید احمد کو وزیر داخلہ کا قلمدان سنبھالنے پرمبارک باد بھی پیش کی