Official Web

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے حکومتی اقدامات کو سراہا، فیاض چوہان

لاہور: (مانیٹرنگ ڈیسک) فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ اس دفعہ  بھی اپوزیشن اپنے دور اقتدار کے دوران جمع کیے گئے ڈیٹا پر لڈیاں ڈال رہی ہے – ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے دراصل اپنے اعلامیے میں کرپشن کے خلاف موجودہ حکومت کے اقدامات کی تعریف کی – تفصیل کے مطابق صوبائی وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان نے اپوزیشن پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل سے درخواست ہے کہ اپنی رپورٹ کا اردو ترجمہ بھی ساتھ ہی شائع کیا کریں – پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ ہر بار مغالطے کا شکار ہو جاتے ہیں – صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں نیب نے گزشتہ دو سال میں 363 ارب کی ریکوریاں کیں – پبلک اکاوأنٹس کمیٹی نے گزشتہ دو سال میں بازیاب کردہ 300 ارب روپے کی خطیر رقم قومی خزانے میں جمع کرائی –

%d bloggers like this: