Official Web

چینی وزارت تجارت کی جانب سے چینی کمپنیوں کے خلاف کسی بھی قسم کی امتیازی پابندیوں یا سلوک کی مخالفت

اٹھائیس جنوری کو منعقدہ چینی وزارت تجارت کی رسمی پریسکانفرنس میں میڈیا نے سوال کیا کہ بھارتی میڈیا  کے مطابقبھارت  کی وزارت الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹکنالوجی نے تازہترین نوٹس جاری کیا ہے  جس کے مطابق رواں سال جون میں59 چینی موبائل ایپس پر مستقل طور پر پابندی عائد کردی جائےگی۔چینی وزارت تجارت کی اس بارے میں کیا رائے ہے؟ اسحوالے سے چینی وزارت تجارت کے ترجمان کاؤ فون نے کہا کہچین نے متعلقہ میڈیا رپورٹس کا نوٹس لیا ہے اور متعلقہ بھارتیحکام سے اس بارے میں وضاحت پیش کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

کاؤ فون نے زور دیتے ہوئے کہا کہ چین چینی کمپنیوں کے خلافکسی بھی امتیازی پابندیوں کی مخالفت کرتا ہے۔ چینی حکومت نےہمیشہ چینی کمپنیوں  کو ہدایت کی ہے کہ وہ بین الاقوامی قوانین کیپابندی کریں ، قوانین اور قواعد و ضوابط کی تعمیل کریں اور اپنےبیرون ملک  امور میں مقامی عوامی نظم و رواج کا احترام کریں۔ چینبھارت اقتصادی اور تجارتی تعاون  دونوں ممالک کےمشترکہ مفاد میں ہے۔ امید ہے کہ بھارت چین کے ساتھ مشترکہکوشش کرے گااور چینی کاروباری اداروں سمیت مختلف ممالککے کاروباری اداروں کو بھارت میں سرمایہ کاری کرنےاورسرگرمیوں کو جاری رکھنے کیلئے آزادانہ ، منصفانہ اور غیر امتیازیکاروباری ماحول فراہم کرے گا، تاکہ چینبھارت دوطرفہاقتصادی اور تجارتی تعاون کو جلد از جلد دوبارہ معمول پر لایا جاسکے۔