Official Web

سوشل میڈیا ایکٹویسٹ وقار ذکا بھی سیاست میں آگئے

اسلام آباد(شوبز ڈیسک) وقار ذکا بھی میدان سیاست میں آگئے اور انہوں نے نئی سیاسی جماعت بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔سوشل میڈیا ایکٹویسٹ وقار ذکا نے سیاسی جماعت کی رجسٹریشن کے لیے الیکشن کمیشن میں دستاویزات جمع کروا دی ہیں۔ وقار ذکا کی نئی سیاسی جماعت کا نام ٹیکنالوجی موومنٹ پاکستان ہے۔وقار ذکا پارٹی چئیرمین جبکہ 25 سالہ نوجوان عثمان چوہدری سیکرٹری جنرل ہوں گے۔ الیکشن کمیشن جمع کرائی گئی دستاویزات کا جائزہ لے کر پارٹی رجسٹریشن کا حتمی فیصلہ کرے گا۔واضح رہے کہ الیکشن کمیشن میں 127 سیاسی جماعتیں رجسٹرڈ ہیں۔ ملک میں اس سے پہلے بھی کئی اداکار میدان میں سیاست میں آچکے ہیں جبکہ گلوکار جواد احمد نے بھی اپنی سیاسی جماعت بنائی ہوئی ہے جس کا نام برابری پارٹی ہے۔