Official Web

دھاندلی کو روکنے کیلئے اوپن ووٹنگ ہونی چاہیی , شبلی فراز

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات نشریات شبلی فراز نے کہاہے کہ معیشت کا پہیہ چلانے کیلئے مشکل فیصلے کرنا پڑی، اب حکومت کی بہتر پالیسیوں کی وجہ سے معیشت بہتری کی جانب گامزن ہی، گزشتہ حکومت نے مصنوعی طریقے سے ڈالر کی قدر کم رکھی تھی، جس، اپوزیشن قرضوں کے حوالے سے منفی پراپیگنڈا کرتی رہتی ہی،11کھرب کے قرض میں سے 6کھرب پچھلے قرضوں کی ادائیگیوں میں دیئے ، ڈالر کی قیمت کی وجہ سے 3کھرب روپے کے قرض کا اضافہ ہوا ہی، دھاندلی اور ہارس ٹریڈنگ کو روکنے کیلئے اوپن ووٹنگ ہونی چاہیی،یہ معاملہ سپریم کورٹ میں بھی موجود ہی، وزیراعلیٰ پنجاب کی تبدیلی کا کوئی امکان نہیں ، اگر کسی ایک رکن اسمبلی کی اپنی کوئی ذاتی رائے ہے تو اس پر کچھ نہیں کہا جا سکتا – بدھ کووفاقی وزیر اطلاعات نشریات شبلی فراز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب تحریک انصاف حکومت آئی تو ڈالر ناپید تھی اور تجارتی خسارہ بہت زیادہ تھا جبکہ ہمارے پاس ڈالر دینے کیلئے بھی نہیں تھی، وزیراعظم نے قرضوں کی ادائیگی، چین، سعودی عرب اور یو اے ای سے مدد لے کر معیشت کو سہارا دیا – وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ معیشت کا پہیہ چلانے کیلئے مشکل فیصلے کرنا پڑے جبکہ اب حکومت کی بہتر پالیسیوں کی وجہ سے معیشت بہتری کی جانب گامزن ہی، گزشتہ حکومت نے مصنوعی طریقے سے ڈالر کی قدر کم رکھی تھی، جس کی وجہ سے معیشت کو شدید نقصان اٹھانا پڑا اور تحریک انصاف حکومت نے ایکسچینج ریٹ کو متوازن رکھنے کیلئے فری مارکیٹ کی جس کے نتیجے میں پیسے کی قدر مستحکم ہوئی ہے –

%d bloggers like this: