Official Web

پاکستان چین کا سی پیک کی نگرانی کے لیے کمیٹی تشکیل دینے پر اتفاق

سلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان اور چین نے سفارتی تعلقات کی مضبوطی کیلئے سیاسی اور پارلیمانی فورمز کے موثر استعمال پر اتفاق کیا ہے ،دونوں ممالک کی پارلیمانی قیادت کا اہم ترین ویڈیو لنک اجلاس ہوا،سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور چین کی نیشنل پیپلز کانگریس کے چیئرمین لی زانشو نے مشترکہ طور پر اجلاس کی صدارت کی،ورچوئل اجلاس میں سی پیک سمیت دوطرفہ تعلقات اور اہم علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا – سی پیک کی نگرانی کے لیے دونوں ممالک کے مابین پارلیمانوں کی مشترکہ کمیٹی تشکیل دینے پر اتفاق کیا گیا ہی،دونوں ممالک کی پارلیمانوں کی قائمہ کمیٹیوں اور فرینڈ شپ گروپ کے مابین ویڈیو لنک کے ذریعے ورچوئل اجلاسوں کے انعقاد پربھی متفق ہوگئے ہیں سپیکر قومی اسمبلی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو چین کے ساتھ اپنی بے مثال دوستی پر فخر ہی،سی پیک منصوبہ دونوں ممالک کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہی، پاکستان ون چائنا پالیسی کی مکمل حمایت کرتا ہی،دونوں میں 70 سالوں پر محیطِ دوستی دنیا کے لیے ایک مثال ہی،پاکستان مسئلہ کشمیر پر چین کے بھرپور تعاون پر مشکور ہی،راشکئی اکنامک زون سے علاقے کی تقدیر کو بدلنے میں اہم سنگ میل ثابت ہو گا – اس موقع پر چیئرمین این سی پی چائنا نے کہا کہ چین پاکستان کے ساتھ سدا بہار دوستی کو مزید مستحکم بنانے کا خواہاں ہی،چین کی خارجہ پالیسی میں پاکستان کے ساتھ دوستی کلیدی اہمیت کی حامل ہی،دونوں ممالک کی پارلیمانوں میں رابطے دونوں ممالک کے مابین پائے جانے والے دوستی کے رشتے کو مزید وسعت دینے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں ، راشکئی اکنامک زون کے قیام کے سلسلے میں اسپیکر قومی اسمبلی آف پاکستان کی کاوشیں قابل ستائش ہیں ، چین پاکستان کی سلامتی اور عالمی سطح پر مفادات کے تحفظ میں بھرپور کردار ادا کرتا رہے گا،